سلمان خان کا کمال آر خان کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ

سلمان خان کا کمال آر خان  کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ

بالی ووڈ کے سلو میاں نے اپنی فلم رادھے کا ریویو کرنے پر بھارتی فلموں کے تجزیہ نگار اور اداکار کمال آر خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق کمال آر خان کے خلاف کیس ممبئی کی ایک مقامی عدالت میں درج کیا گیا ہے ۔ کمال آر خان نے ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ سلمان خان یہ ہتک عزت کا مقدمہ آپ کی مایوسی کا ثبوت ہے ۔ میں فلموں کے ریویوز اپنے فالوورز کے لیے کرتا ہوں۔ آپ کو مجھے فلم ریویوز کرنے سے روکنے کے بجائے بہتر فلمیں بنانی چاہئیں۔ میں سچائی کیلئے لڑتا رہوں گا۔ کیس کیلئے شکریہ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں