اداکارہ یامی گوتم نے ہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کرلی

اداکارہ یامی گوتم نے ہدایت  کار ادتیہ دھر سے شادی کرلی

بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے بالی ووڈ لکھاری وہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کرلی

ممبئی(شوبز ڈیسک)یامی گوم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ اداکارہ نے لکھاری وہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں سے شیئر کی۔ٹویٹ میں اداکارہ یامی گوتم نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘‘ اہل خانہ کی دعاؤں سے ہم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں اور شادی کی چھوٹی سی تقریب میں اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں