بھارتی حکومت اپنے حق میں فلمیں بنواتی ہے :نصیر الدین
بالی وڈ کے نامور اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارتی حکومت کو پروپیگنڈا فلمیں بنوانے پر آڑے ہاتھوں لے لیا ہے
ممبئی(شوبز ڈیسک )این ڈی ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ بھارتی حکومت بالی ووڈ کے بڑے فلم سازوں اور ہدایت کاروں کو اپنے حق میں فلمیں بنانے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ، فلم سازوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ حکومت کی کاوشوں کو فلموں کے ذریعے اجاگر کریں۔نصیر الدین شاہ نے کہا کہ حکومت پروپیگنڈا فلمیں بنانے کے لیے مالی معاونت بھی کرتی ہے ، ایسا نازیوں کے دوران میں کیا جاتا تھا، نازی فلسفے کی تشہیر کے لیے فلمیں بنوائی جاتی تھیں۔ انٹرویو میں نامور اداکار نے بتایا کہ فلمی صنعت میں واضح تعصب تو نہیں لیکن اس کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو ہراساں کیا جاتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ انڈسٹری کے تین بڑے ‘خان’ آج تک خاموش ہیں۔