شادی کے سوال پر سلمان کا بھارتی گلوکارہ کو دلچسپ جواب

شادی کے سوال پر سلمان کا بھارتی گلوکارہ کو دلچسپ جواب

بالی ووڈ کے ‘دبنگ’ اداکار سلمان خان نے شادی سے متعلق سوال کرنے پر بھارتی گلوکارہ افسانہ خان کو دلچسپ جواب دیا ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی گلوکارہ اور بگ باس 15 کی کنٹیسٹنٹ افسانہ خان نے پریمیئر ایپیسوڈ کے دوران سلمان خان سے شادی سے متعلق سوال کیا۔افسانہ خان نے سلو میاں سے پوچھا کہ آپ پیار اور شادی کے بغیر کیسے رہ رہے ہیں، میں تو اپنے منگیتر کے بغیر بیمار پڑ گئی تھی۔سلمان خان نے اپنے جواب میں کہا کہ ‘میں یہ نہیں کہوں گا کہ ابھی تھوڑا ٹائم ہے ، دراصل اب تو وہ تھوڑا ٹائم بھی نکل چکا ہے ۔گلوکارہ نے پوچھا کہ اگر میں آپ کو ‘بھائی’ کہوں تو ؟ اس کے جواب میں سلمان خان نے کہا کہ ‘ضرور کہیں، کیونکہ اب مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں پورے ہندوستان کا بھائی ہوگیا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں