تنقید کرنا آسان،خود کو منوانا بہت مشکل کام:مریم نور

تنقید کرنا آسان،خود کو منوانا بہت مشکل کام:مریم نور

اداکارہ مریم نور نے کہا ہے کہ دوسروں پر تنقید کرنا دنیا کا آسان ترین کام مگر خود کو منوانا بہت مشکل کام ہے

کراچی (سٹاف رپورٹر) ایک انٹرویو میں مریم نور نے کہا کہ اپنے کام سے انصاف میں ہی عزت اور کامیابی ہے شہرت باتیں کرنے سے نہیں کام کرنے سے ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کیرئیر کے آغاز سے ہمیشہ سیکھنے کی ہی کوشش کی ہے اور اس میں کبھی عار محسوس نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک فنکار کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ایسا کردار ادا کر جائے جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں۔ مریم نور نے کہا کہ ایسے بہت سے چہرے ہیں جو سینئرز کی عزت نہ کرنے کی وجہ سے ناکام ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں پر تنقید کرنا سب سے آسان کام ہے لیکن خود کو منوانا سب سے مشکل کام ہے ۔عزت اور کامیابی اسی کو ملتی ہے جو اپنے کام کے ساتھ انصاف کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں