’’ارطغرل غازی‘‘ کے ترگت اور بامسی کی پاکستان آمد

’’ارطغرل غازی‘‘ کے ترگت اور بامسی کی پاکستان آمد

ترک سیریز ‘ارطغرل غازی’ کے دو اہم کردار ترگت الپ اور بامسی الپ پاکستان آگئے ہیں

کراچی(سٹاف رپورٹر)دونوں ترک اداکاروں کی پاکستان آمد پر ان کی پاکستانی اداکار عدنان صدیقی ، اعجاز اسلم اور اسد صدیقی کیساتھ ملاقات کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کی جہاں اداکاروں پر مشتمل ترکی کا وفد موجود تھا۔ ڈرامہ ارطغرل غازی کے فنکار بامسی اور ترگت نے گورنرسندھ سے ملاقات میں بریانی کھانے کی فرمائش کرڈالی۔ ترگت کا کردار ادا کرنیوالے اداکار ولیم کا کہنا تھا کہ میں کراچی آکر بہت خوش ہوں خاص طور پر بریانی کھانے کیلئے ۔ اس خواہش پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اگرآپ مرچیں برداشت کرسکتے ہیں تو ہم ضررورکھلائیں گے ۔ ترک اداکار نے کہا کہ ہم بریانی ضرور کھائیں گے ۔ ترک اداکارولیم نے مزید کہا کہ پاکستان آکربہت اچھا محسوس کررہاہوں، یہاں کے لوگ محبت کرنیوالے ہیں، پاکستانیوں سے مل کر اچھالگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں