آریان خان کو منصوبہ بندی سے پھنسایا گیا، گواہ کا انکشاف
بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے منشیات برآمدگی کیس میں پھنسایا گیا ہے
ممبئی(نیٹ نیوز)آریان منشیات کیس میں وجے پگارے نامی گواہ نے 4 نومبر کو ممبئی پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کواپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے ۔وجے پگارے نے اپنے بیان میں منشیات کیس کو کچھ لوگوں کا پیسہ کمانے کا منصوبہ قرار دیا ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘ان کے پاس یہ ماننے کی وجوہات ہیں کہ چھاپہ پہلے سے طے شدہ تھا اور آریان خان کو منشیات کے مقدمے میں پھنسایا گیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ‘ 27 ستمبر کو اس منصوبے کو پوری حکمت عملی کے تحت حتمی شکل دی گئی جبکہ 2 اکتوبر کو کروز شپ پر چھاپہ مارا گیا۔گواہ نے اس کیس میں بی جے پی کارکن منیش بھانوشالی کے مبینہ ملوث ہونے پر بھی روشنی ڈالی۔