آزادی پر تبصرہ، راکھی نے کنگنا رناوت کو غدار قرار دیدیا

آزادی پر تبصرہ، راکھی نے کنگنا رناوت کو غدار قرار دیدیا

انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کو بھیک قرار دینے پر راکھی ساونت نے کنگنا رناوت کو غدار قرار دے دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)واضح رہے کہ چند روز قبل اپنے بیان میں کنگنا رناوت نے آزادی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے انگریزوں سے 1947 میں بھیک میں آزادی لی ہے ۔ ان کے اس بیان پر کنگنا کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،ایسے میں راکھی ساونت بھی کنگنا پر تنقید کے تیر برسانے میں پیچھے نہیں رہیں۔راکھی ساونت نے کنگنا رناوت کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کی آواز کے بجائے اس میں کتوں کے بھونکنے کی آواز ڈب کردی گئی۔ تاہم راکھی کی جانب سے کنگنا کو غدار قرار دئیے جانے پر ان کے مداح انہیں ‘قومی چاہت’ اور ‘کوئن آف میمز’ قرار دے رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں