چوہنگ:بھائی نے بھائی کو قتل، دوسرا زخمی کردیا
ملزم جمشید نے گھریلو تنازع پر چھریوں کے وار کئے ، پولیس نے گرفتار کرلیا 55سالہ سہیل ہسپتال میں چل بسا، نفیس تشویشناک حالت میں زیرعلاج
لاہور (کرائم رپورٹر )صوبائی دارالحکومت کے علاقہ چوہنگ میں گھریلو تنازع پر بھائی نے چھریوں کے پے در پے وارکرکے ایک بھائی کو قتل دوسرے کو شدید زخمی کردیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق چوہنگ کے رہائشی جمشید انجم ججہ نے گھریلو جھگڑے پر اپنے دو بھائیوں سہیل انجم ججہ اور نفیس انجم ججہ پر چھری سے حملہ کر دیا ، جس کے نتیجے میں دونوں بھائی شدید زخمی ہوئے ، انہیں تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعد ازاں 55سالہ زخمی بھائی سہیل انجم ججہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، دوسرا بھائی نفیس انجم زیرعلاج ہے ۔ اطلاع ملنے پر تھانہ چوہنگ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم جمشید انجم ججہ کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments