کبریٰ خان نے زندگی کے مشکل ترین وقت کا احوال بتادیا

کبریٰ خان نے زندگی کے مشکل ترین وقت کا احوال بتادیا

اداکارہ کبریٰ خان نے اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت کا احوال بتایا ہے

کراچی (این این آئی)کبریٰ خان نے حال ہی میں ایک ویب شو کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی صحت سے متعلق کئی انکشافات کئے ۔اداکارہ نے بتایا کہ گزشتہ دو سال میرے لیے خوفناک تھے جنوری میں لندن چلی گئی،کبریٰ خان نے انکشاف کیا کہ چیک اپ کے بعد ڈاکٹر نے میرے جسم میں گِلٹی دریافت کی جس کے بعد انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ممکنہ طور پر یہ کینسر ہے ، مجھے اس چیز کی بالکل توقع نہیں تھی۔کبریٰ خان نے کہا کہ اس وقت میں نے سوچا کہ الحمد اللہ مجھے بروقت اس بیماری کا علم ہوگیا، ڈاکٹرز نے اس وقت کہا کہ میرا فوری طور پر آپریشن کرنا ہوگا تاکہ گلٹی نکال کر دیکھا جاسکے کہ اگر یہ کینسر ہے تو آپ کون سی سٹیج پر ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ میرے دو آپریشنز کئے گئے ،ڈاکٹروں نے بتایا کہ یہ کینسر نہیں تھا لیکن علاج میں تھوڑی سی مزید دیر ہوتی تو یہ کینسر کی بدترین قسم میں تبدیل ہو سکتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں