وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، سیاسی ومعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 5 بجے اسلام آباد میں ہو گا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں