نکاح نامے میں شرط رکھی کہ آریز دوسری شادی نہیں کرینگے :حبا بخاری

نکاح نامے میں شرط رکھی کہ آریز دوسری شادی نہیں کرینگے :حبا بخاری

کراچی (این این آئی)گزشتہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکار جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد کی شادی کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے ۔

حبا بخاری اور آریز نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی ۔ پروگرام میں حبا بخاری نے بتایا کہ آریز اب دوسری شادی نہیں کرسکیں گے کیونکہ انہوں نے اپنے نکاح نامہ میں یہ شرط درج کروائی ہوئی ہے کہ آریز کبھی دوسری شادی نہیں کریں گے ۔حبا بخاری کا بتانا تھا کہ میں نے شادی کے علاوہ بھی بہت کچھ نکاح نامہ میں لکھوایا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں