امیتابھ بچن کی نئی فلم دیکھ کر عامر خان رو پڑے

 امیتابھ بچن کی نئی فلم دیکھ کر عامر خان رو پڑے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان امیتابھ بچن کی نئی فلم ‘‘جھنڈ’’ دیکھ کر روپڑے ۔

حال ہی میں بھارتی فلم انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی آنیوالی فلم ‘‘جھنڈ’’ کی عامر خان کیلئے ریلیز سے قبل سپیشل سکریننگ منعقد کی گئی۔ فلم دیکھ کر عامر خان نہ صرف جذباتی ہوگئے بلکہ فلم کی کاسٹ اور ہدایت کار کے لیے انتہائی احترام کا اظہار بھی کیا۔بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز نے تقریباً 3 منٹ کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی ہے جس میں عامر خان کو فلم کی تعریفیں کرتے اور امیتابھ سمیت فلم کی کاسٹ اور ان کے کام کو سراہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان فلم دیکھنے کے بعد اتنے جذباتی ہوگئے کہ روپڑے اور کہا بہت ہی بہترین فلم ہے ، یہاں تک کہ فلم کے بارے میں کہنے کیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ عامر خان نے مزید کہا فلم ‘‘جھنڈ’’ امیتابھ بچن کے کیریئر کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں