اداکاری مشکل فن، سیکھنے میں ساری زندگی گزر جاتی ہے :میرا

اداکاری مشکل فن، سیکھنے میں  ساری زندگی گزر جاتی ہے :میرا

لاہور (این این آئی)اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اداکاری ایک مشکل فن ہے اور اسے سیکھنے میں ساری زندگی گزر جاتی ہے ،کبھی کسی سے حسد نہیں کیا لیکن میں خود دوسروں کی جانب سے اس کا شکار رہی ہوں ۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ہمیشہ سیکھنے کی جستجو میں رہتی ہوں اور اسی کی بدولت مقام حاصل کیا ہے ۔ نئے آنے والوں کو ہم جیسے فنکاروں سے سیکھنا چاہیے کیونکہ کل یہی ہماری جگہ پر آئیں گے ۔ میرا نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھوں لیکن نہ جانے کیوں لوگ کچھ معاملات کو مجھ سے منسوب کر تے ہیں جس کا مجھے جواب دینا پڑتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں