ایمن سلیم نے شوبز انڈسٹری میں واپسی کی وجہ بتادی

ایمن سلیم نے شوبز انڈسٹری میں واپسی کی وجہ بتادی

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ ایمن سلیم نے سکرین پر واپسی کی وجہ بتادی ہے ۔ایمن سلیم نے صرف ایک پراجیکٹ میں کام کرنے کے بعد ہی انڈسٹری کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔

 ایمن سلیم نے کہا کہ میرے سکرین پر واپس آنے کی بہت سی وجوہات تھیں لیکن سب سے بڑی وجہ یہ لوگوں کی طرف سے ملنے والا پیار ہے اُنہوں نے کہا کہ‘توقع نہیں تھی کہ لوگ اُن کے شوبزانڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کے فیصلے سے ناخوش ہوں گے ’۔اُنہوں نے مزید کہا کہ‘کیونکہ صرف ایک ہی تو پراجیکٹ کیا تھا تواس لیے ان کا خیال تھا کہ وہ یہ اعلان کریں گی تو لوگ یہی سمجھیں گے کہ اسے اچھے پراجیکٹس آفر نہیں ہوئے ہوں گے تو اس لیے جانے کا فیصلہ کیا۔ایمن سلیم نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ بہت شکریہ لوگوں کا جنہوں نے اتنا پیار دیا اور وہ کوشش کریں گی آگے بھی وہ ایسا ہی کام کریں جو لوگوں کو پسند آئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں