سونیا حسین کا حکومت کی تبدیلی پر ردِعمل
کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سونیا حسین نے ملک میں حکومت کی تبدیلی پر اپنا ردِعمل دیا ہے۔
۔سونیا حسین نے اپنی انسٹاسٹوری پر پارلیمنٹ میں عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے کامیاب ہونے اور نئی حکومت کے آنے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔اْنہوں نے اپنی سٹوری میں صحیح مسلم کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ؛اے اللہ مجھے میرے اس صدمے یا تکلیف کا اجر دے اور بدلے میں مجھے اس سے زیادہ بہتر دے ۔