رومانٹک مصالحہ فلم ٹچ بٹن کی نمائش ایک بار پھر مؤخر

رومانٹک مصالحہ فلم ٹچ بٹن  کی نمائش ایک بار پھر مؤخر

کراچی (این این آئی)رومانٹک مصالحہ فلم ٹچ بٹن کی نمائش کو مؤخر کردیا گیا، فلم کو آئندہ ماہ 11 نومبر کو ریلیز کیا جانا تھا۔

تاہم فلم کی ریلیز کی تاریخ کے اعلان کے بعد ہونیوالے مختلف واقعات کے باعث اب فلم کی نمائش کو ملتوی کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ کے اختتام تک ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے تصدیق کی گئی ہے کہ ٹچ بٹن کی نمائش کو مؤخر کردیا گیا۔پوسٹ میں بتایا گیا کہ فلم کی پروموشن کیلئے ٹچ بٹن کو اب 11کے بجائے 25نومبر کو ریلیز کیا جائیگا۔ فلم کی ٹیم پروموشن میں مصروف ہے اور ٹیم کی خواہش ہے کہ فلم کی درست انداز میں پروموشن کی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں