میں نے شادی جب بھی کی بتا کر ہی کروں گی :ریشم

میں نے شادی جب بھی کی بتا کر ہی کروں گی :ریشم

لاہور(شوبز ڈیسک ) سینئر اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ اچھا اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھا انسان ہونا بھی ضروری ہے ۔ ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ جب بھی شادی کرنا ہوگی تو سب کو بتا کر وں گی۔

انسان کو اچھا اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھا انسان بھی ہونا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ٹی وی شوز میں بیٹھ کر اپنے ہی اداکار ساتھیوں کی برائیاں کرنے والوں کو اپنا احتساب بھی کرنا چاہئے ۔ مجھے بڑا دکھ ہوتا ہے کہ جب لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر ان اداکاروں کی عدم موجودگی میں ان کے بارے میں عجیب و غریب باتیں کرتے ہیں ایسی باتیں کسی کو زیب نہیں دیتیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں