جیکی چن کی فلموں کا مزاحیہ غلطیوں پراختتام ،وجہ پتا چل گئی

جیکی چن کی فلموں کا مزاحیہ غلطیوں پراختتام ،وجہ پتا چل گئی

نیو یارک(شوبز ڈیسک) جیکی چن کو لگ بھگ دنیا بھر میں فلمیں دیکھنے والے افراد جانتے اور ان کے مداح ہیں۔ جیکی چن کی لگ بھگ ہر فلم کا اختتام شوٹنگ کے دوران ہونے والی مزاحیہ غلطیوں اور حادثات پر مبنی بلوپر ریل (Blooper Reel) پر ہوتا ہے ۔

1982 کی فلم ڈریگن لارڈ جیکی چن کی پہلی فلم تھی جس کے ایک سٹنٹ کی شوٹنگ کے دوران جیکی چن نے غلطی سے اپنا سر لوہے کی سلاخ پر دے مارا تھا۔اس وقت جب اداکار تکلیف کے باعث نیچے گر گئے تھے تو کیمرا مین نے فوٹیج کو ریکارڈ کرلیا اور پھر اسے فلم کے آخر میں بلوپر ریل کی شکل میں چلا دیا گیا، جو اتنی مقبول ہوئی کہ اس کے بعد اداکار کی دیگر فلموں میں بھی ایسا کیا جانے لگا۔جیکی چن نے اس روایت کو کیوں اپنایا، اس کی وضاحت انہوں نے اپنی سوانح حیات میں کی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی تمام فلموں میں ایسے مخصوص عناصر ہونا ضروری ہوتے ہیں جن کو دیکھ کر ناظرین کو احساس ہو کہ وہ جیکی چن کی فلمیں دیکھ رہے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں