’دی کشمیر فائلز‘ احمقانہ ترین فلموں میں سے ایک ہے :پراکاش راج

 ’دی کشمیر فائلز‘ احمقانہ ترین فلموں میں سے ایک ہے :پراکاش راج

ممبئی(شوبز ڈیسک)انڈیا کے اداکار پراکاش راج نے بالی وُوڈ فلم ‘دی کشمیر فائلز’ کو احمقانہ ترین فلموں میں سے ایک قرار دے دیا ہے ۔

پراکاش راج نے ایک تقریب کے دوران فلم دی کشمیر فائلز پر بد ترین تنقید کرتے ہوئے اسے احمقانہ ترین فلموں میں سے ایک قرار دیا اور اس کے علاوہ فلم کے پروڈیوسر کو ‘بے شرم’ بھی کہا۔پراکاش راج کہتے ہیں کہ یہ شرم سے عاری فلم ہے ۔ انٹرنیشنل جیوری نے اس فلم پر تھوکا بھی نہیں ہے لیکن اس کے بنانیوالوں کو ابھی تک شرم نہیں آئی۔ فلم کا ہدایتکار چیخ رہا ہے کہ مجھے آسکر ایوارڈ کیوں نہیں مل رہا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں