یہ وہ مستقبل نہیں جس کا ہم نے تصوّر کیا تھا:شان شاہد

کراچی(سٹاف رپورٹر)فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شان شاہد نے ملک کی گرتی ہوئی معیشت پر پریشانی و مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا مستقبل تو نہیں چاہا تھا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر انہوں نے پاکستانی روپے کی گرتی ہوئی قدر کے حوالے سے ایک خبر شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر ایتھو پیا سے بھی کم ہوگئی ہے ۔اس خبر کے کیپشن میں سینئر اداکار نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک بہت افسوس ناک دن ہے ، ایک بہتر مستقبل کے لئے ہم سب نے اپنی پوری زندگی محنت کی، اور موجودہ صورتحال وہ مستقبل نہیں ہے جس کا ہم نے تصوّر کیا تھا۔