’’مغل اعظم‘‘کانیو یارک ٹائمز سکوائر پر3ماہ کیلئے ڈیرہ

’’مغل اعظم‘‘کانیو یارک ٹائمز سکوائر پر3ماہ کیلئے ڈیرہ

نیویارک (شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ کی اب تک کی سب سے بڑی فلم ’’مغل اعظم‘‘ نیو یارک ٹائمز سکوائر پر 3 ماہ کے طویل دورے پر پہنچ گئی۔

مرحوم لیجنڈ فلمساز کریم آصف کے بیٹے اکبر آصف عظیم میوزِیکل سٹیج’’مغل اعظم‘‘کو آسکرز کے بعد اب نیویارک لے کر گئے ہیں۔کریم آصف کا تعلق تقسیم سے پہلے لاہور سے تھا اور ان کے خاندان کے بہت سے افراد اب بھی پاکستان کے مختلف علاقوں میں رہتے ہیں۔ وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں میوزیکل کاسٹ کو رنگین ملبوسات پہنے مشہور چوک پر ’’جب پیار کیا تو ڈرنا کیا‘‘ گاتے اور پرفارم کرتے ہوئے دکھاجاسکتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں