اصلی نام سے فون نمبر تک، شاہ رخ نے گوگل پر سب بتا دیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)کنگ خان کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے سوالات کے جواب دے دئیے ۔شاہ رخ خان کا سوشل میڈیا پر پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہوا ہے ۔
آپ کا اصلی نام کیا ہے ؟ اس سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ میری دادی میرا نام عبدالرحمن رکھنا چاہتی تھیں لیکن میرے والد شاہ رخ خان رکھنا چاہتے تھے ۔ ۔اداکار سے ان کا ذاتی فون نمبر بھی پوچھا گیا جس کے جواب میں شاہ رخ نے کہا کہ ان کا فون نمبر 5559960321 ہے ۔شاہ رخ نے اپنی اہلیہ گوری سے پہلی ملاقات کے حوالے سے سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے گوری کو پہلی بار ایک سکول پارٹی میں دیکھا تھا ۔اپنی وجہ شہرت سے متعلق سوال کے جواب میں شاہ رخ نے اپنی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میری شہرت کی وجہ میری خوبصورتی، اداکاری اور بولنے کا انداز وجہ شہرت ہوسکتا ہے ۔