جس پروجیکٹ کے اختتام میں مر تا ہوں وہ ہٹ ہوجاتا ہے :حمزہ عباسی

جس پروجیکٹ کے اختتام میں مر تا  ہوں وہ ہٹ ہوجاتا ہے :حمزہ عباسی

کراچی (آئی این پی)فلم و ٹی وی کے اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ وہ جس پروجیکٹ کے اختتام میں مر جاتے ہیں وہ ہٹ ہوجاتا ہے۔۔

حمزہ علی نے چند ماہ قبل اپنے نئے ڈرامہ سیریل کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ٹی وی سکرین پر واپسی کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے نئے ڈرامہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بقیہ ڈراموں کی طرح جانِ جہاں کی کہانی بھی بہترین ہے ۔ حمزہ نے دلچسپ انداز میں کہا کہ جس بھی ڈرامے یا فلم کے اختتام میں ’میں مرا ہوں وہ ڈرامہ یا فلم سپر ہٹ ہوئی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں