نواز الدین صدیقی کا بطور جونیئر اداکار خود سے ہونیوالی بدسلوکی کا انکشاف

نواز الدین صدیقی کا بطور جونیئر اداکار خود سے ہونیوالی بدسلوکی کا انکشاف

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے فنکار ہیں جن کیلئے معمولی کرداروں سے بڑا اداکار بننے کا۔۔

سفر قطعاً آسان نہ رہا۔ ایک انٹرویو میں نواز الدین نے اعتراف کیا کہ بطور جونیئر آرٹسٹ مجھ سے کئی مرتبہ بدسلوکی کی گئی۔نواز الدین صدیقی نے بتایا کہ سیٹ پر سپاٹ بوائے سے پانی مانگتا تو وہ مکمل طور پر مجھے اگنور کردیتا ، بالی ووڈ میں کئی ایسی پروڈکشنزہیں جو کھانے کے اوقات میں کاسٹ اور عملے کو الگ کردیتی ہیں، میں اکثر مرکزی کرداروں کیساتھ کھانا کھانے کی کوشش کرتا تھا لیکن ایک بار مجھے کالر سے گھسیٹ کر باہر کردیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں