’’سونم کپور 13سال کی عمر میں جنسی ہراسگی کا شکا ر بنیں ‘‘

’’سونم کپور 13سال کی عمر میں جنسی ہراسگی کا شکا ر بنیں ‘‘

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں وہ بھی جنسی ہراسگی کا نشانہ بن چکی ہیں۔

انہوں نے ایک ٹی وی شو میں بتایاکہ جب میں 13 سال کی تھی تو میرا بھی جنسی استحصال کیا گیا، میرے لئے یہ واقعہ انتہائی تکلیف دہ تھا۔ سونم کپور نے کہا کہ میں بہت چھوٹی تھی جب میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا تھا، میں ایک مال میں شاپنگ اور دوستوں کے ساتھ مووی دیکھنے گئی تھی، اس دوران ایک شخص نے مجھے نازیبا انداز میں چھوا تھا، اس واقعے پر میں سہم گئی تھی ،میں یہ واقعہ بھلا سکی نہ ہی آج تک اس کاکسی سے بھی ذکر کیا  تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں