لڑکیاں ویل سیٹل جیون ساتھی کیلئے 45 سالہ شخص سے شادی کریں:صبا فیصل

لڑکیاں ویل سیٹل جیون ساتھی کیلئے 45  سالہ شخص سے شادی کریں:صبا فیصل

لاہور(شوبزڈیسک) شوبز انڈسٹری کی مقبول سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو اگر شادی کے لیے ویل سیٹل لڑکوں کی ۔۔

خواہش ہو تو وہ 45 برس کے شخص سے شادی کریں کیونکہ 25 یا 30 برس کے لڑکے خود دوسروں پر انحصار کرتے ہیں، نجی چینل میں دوران شو اولاد کے نصیب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پہلے یہ دعا کرتے تھے کہ اللّٰہ تعالیٰ بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے لیکن اب ہمیں یہ بھی دعا کرنی چاہیے کہ اللّٰہ بیٹوں کے بھی نصیب اچھے کرے ، جب میری والدہ بیمار تھیں تو میری بھابھی نے میری ماں کی بے انتہا خدمت کی جس کی وجہ سے میں آج ان کو ماں کا درجہ دیتی ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں