رنبیر اور عالیہ نے 250 کروڑ کا بنگلہ راہا کے نام کر دیا

رنبیر اور عالیہ نے 250 کروڑ کا بنگلہ راہا کے نام کر دیا

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کی جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 250 کروڑ مالیت کا اپنا نیا بنگلہ بیٹی راہا کے نام کر دیا۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا نیا بنگلہ ممبئی کے پوش علاقے باندرہ کے مرکز میں زیر تعمیر ہے ، حال ہی میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور نیتو کپور کو اس زیر تعمیر بنگلے میں دیکھا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی اس جوڑی کے نئے گھر کی قیمت 250 کروڑ بھارتی مالیاتی روپے سے زائد ہے ۔ یہ ممبئی کا سب سے مہنگا ترین ‘سلیبریٹی بنگلہ’ ہے جس نے شاہ رخ خان کے بنگلے ‘منت’ اور امیتابھ بچن کے بنگلے ‘جلسہ’ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ مشترکہ طور پر اس بنگلے کی تعمیر کررہے ہیں اور انہوں نے اس نئے بنگلے کو اپنی بیٹی راہا کے نام کردیا ہے جبکہ نیتو کپور مبینہ طور پر اس بنگلے کی شریک مالک ہوں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں