مجھے بڑی فیملی بہت پسند ہے:احسن خان

مجھے بڑی فیملی بہت  پسند ہے:احسن خان

کراچی(آئی این پی)اداکار و میزبان احسن خان کا کہنا ہے کہ انہیں زیادہ بچے پسند ہیں۔ حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں بچوں اور والدین کی محبت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں احسن خان نے بتایا کہ۔۔۔

 بچے باپ سے زیادہ ماں کے بہت قریب ہوتے ہیں اور یہ بات ماں کو مضبوط کرتی ہے کہ میری اولاد میرے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ کوئی باپ اگر چاہتا ہے کہ اس کے بچے اس سے محبت کریں تو لازمی ہے کہ وہ بھی بچوں کی ماں کی عزت کرے، بصورت دیگر بچے بھی اس کی عزت نہیں کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں