2018 زندگی کا مشکل ترین سال،پیار اور پیسہ کھودیاتھا:آغا علی

2018 زندگی کا مشکل ترین سال،پیار اور پیسہ کھودیاتھا:آغا علی

کراچی(آئی این پی)اداکار و گلوکار آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ 2018 کا سال ان کیلئے بہت مشکل ثابت ہوا جس میں انہوں نے اپنا پیار اور پیسہ کھو دیا تھا۔

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے آغا علی نے بتایا کہ 2018 ایک ایسا سال تھا جس میں انہوں نے اپنے 90فیصد پیسہ ایک جگہ انویسٹ کر دیا تھا اور وہ پیسہ ڈوب گیا تھا۔ان کا بتانا تھا کہ اسی سال ان کا ایک قریبی تعلق بھی ٹوٹ گیا تھا ۔آغا علی نے بتایا کہ پھر انہوں نے 2018 میں عمرہ ادا کیا اور آہستہ آہستہ ان کے معاملات سدھرنے لگے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں