زارا نور عباس کا ماں بننے والی خواتین کو آرام کرنے کا مشورہ

زارا نور عباس کا ماں بننے والی خواتین کو آرام کرنے کا مشورہ

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ زارا نور عباس نے حال ہی میں ماں بننے والے تمام خواتین کو صحت کے حوالے سے اہم مشورہ دیا ہے ۔

اُنہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنی بیٹی کی پیدائش پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ بچے کی پیدائش کے بعد معمول کی زندگی کی طرف واپس آنے یا کسی بھی کام میں جلدی کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے ۔ وہ تمام خواتین جو ابھی مائیں بنیں ہیں، خود کے ساتھ کسی بھی قسم کی زبردستی کر کے ایک مضبوط سپاہی بننے کی کوشش نہیں کریں کیونکہ اللہ کے فضل سے اپنے بچے کو پیدا کر کے آپ پہلے ہی ایک مضبوط سپاہی بن چُکی ہیں تو اب تھوڑا آرام کریں۔کام کرنے کیلئے دوسروں سے ملنے والی مدد قبول کریں، اورلوگوں کے وہ مشورے قبول نہ کریں جو آپ کو پسند نہیں ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں