اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

اداکارہ مدیحہ رضوی  نے دوسری شادی کرلی

لاہور(شوبزڈیسک)فلم و ڈرامہ اداکارہ دیبا بیگم کی صاحبزادی اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی، جس کی نہ صرف انہوں نے تصدیق کی بلکہ تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔

اُن کی پہلی شادی حسن نعمان سے ہوئی اور نومبر 2022 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔ اداکارہ کی دو بیٹیاں ہیں ۔اداکارہ نے اپنی دوسری شادی میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں کو مدعو کیا اور بتایا جارہا ہے کہ 20 اپریل کو یہ تقریب منعقد کی گئی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں