حرامانی کی ٹوٹی ٹانگ کیساتھ سیٹ پر آمد ،ویڈیو وائرل ہوگئی

حرامانی کی ٹوٹی ٹانگ کیساتھ  سیٹ پر آمد ،ویڈیو وائرل ہوگئی

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ حرا مانی کی ڈرامہ ’’جان سے پیارا جونی‘‘ کے سیٹ سے وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

اداکارہ ان دنوں ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کی ٹانگ بھی فریکچر ہوگئی ہے ۔حرا مانی کے میک اپ آرٹسٹ ساجد وہاب نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ٹیم ممبرز ا حرامانی کو کرسی پر بٹھا کر سیٹ پر لیکر جارہے ہیں۔ویڈیو بناتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ کہتے سنائی دئیے کہ میں یہ ویڈیو شیئر کرونگا کہ کس طرح ہم حرا مانی کو سکندر بھائی کے پاس لیکر جارہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں