لائبہ خان کو شادی کیلئے حساس اور صاف دل والے شخص کی تلاش

لائبہ خان کو شادی کیلئے حساس اور صاف دل والے شخص کی تلاش

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ وہ حساس اور صاف دل رکھنے والے شخص سے ہی شادی کرینگی۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی جس سے شادی ہو وہ ایک اچھا اور صاف دل انسان ہو، دل میں دوسروں کا احساس رکھنے والا ہو۔لائبہ خان نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا ہمسفر نہ بہت زیادہ موٹا ہو اور نہ ہی بہت زیادہ پتلا دبلا ہو، بس اچھی فٹنس رکھتا ہو اور جاذبِ نظر ہو۔ میرے نزدیک کوئی بھی رشتہ طے کرتے وقت لڑکا اور لڑکی کی رائے پوچھ لینا بہت ضروری ہوتا ہے ، ان کے خیال میں زبردستی کے رشتے زیادہ دیر نہیں چلتے ، ایسے رشتوں کا جلد اختتام ہو جاتا ہے ۔اداکارہ نے اپنے کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ وہ اپنے گھر کو کام پرترجیح دیں گی تاہم معیاری کام کرنے کیلئے وہ ہمیشہ تیار ہیں اور اپنی بہترین صلاحیتوں کامظاہرہ کریں گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں