چین میں از خود سیکھنے والا اے آئی ماڈل تیار

چین میں از خود سیکھنے والا اے آئی ماڈل تیار

شنگھائی(سپورٹس نیٹ نیوز)چینی محققین نے ایک ایسا اے آئی ماڈل تیار کیا ہے جو خود سیکھتاہے یعنی ہر مرحلے پر خود کا بہتر ورژن تیار کرتا رہتا ہے ۔

 اے ایس آئی ایولو نامی یہ ماڈل شنگھائی جائیو ٹونگ یونیورسٹی نے تیار کیا ہے یہ حیرت انگیز ماڈل ایک مسلسل لوپ میں کام کرتا ہے جو انسانی تحقیق کے طریقہ کار سے ملتا جلتا ہے ۔یہ مختلف اے آئی ماڈلز کے ورژن بناتا ہے ان کی تربیت کے طریقے بدلتا ہے اور ڈیٹا کو ایڈجسٹ کرتا ہے پھر خود ہی تجربات کر کے دیکھتا ہے کہ کون سا ورژن بہتر ہے اور انہی نتائج کی بنیاد پر اگلے اقدامات طے کرتا ہے ۔محققین کے مطابق اے ایس آئی ایولو روایتی ارتقائی ایجنٹس کو دو اہم اجزا کے ساتھ بہتر بناتا ہے ایک کوگنیشن بیس جو انسانی تجربات کو ہر مرحلے میں شامل کرتا ہے اور ایک اینالائز جو پیچیدہ نتائج کو مستقبل کے لیے قابلِ استعمال بصیرت میں بدل دیتا ہے ۔ یہ نظام خود خیالات پیدا کرتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں