ایران نے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کردی

ایران نے فیفا ورلڈ کپ میں  شرکت کی تصدیق کردی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایران نے رواں سال امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کردی۔ایرانی وزارت کھیل نے کہا ہے کہ ایرانی ٹیم امریکا میں رواں سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے تیار ہے۔

ایرانی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کے لیے ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے فیفا کے صدر بھی کہہ چکے ہیں، کہ ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم شرکت کرے گی۔ خیال رہے کہ ایران نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کیا ہوا ہے ، یہ ورلڈکپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں 11 جون سے شروع ہوگا۔ ایران کے تمام میچز امریکا میں شیڈول ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں