کرکٹر محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت،تحقیقات کا آغاز
کرکٹر محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت،تحقیقات کا آغاز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوران ٹیسٹ کیا گیا،سرے سے معاہدہ بھی منسوخ
لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر محمد نواز ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر تحقیقات کی زد میں آگئے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے باضابطہ تحقیقات شروع کر دیں۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے معاملے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا،پی سی بی اپنی تحقیقات کی رپورٹ آئی سی سی کو بھجوائے گا،محمد نواز کا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوران کیاگیا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ،محمد نوازکا انگلش کاؤنٹی کلب سرے سے معاہدہ بھی منسوخ ہوگیا،آئی سی سی نے معاملے پر گفتگو کرنے سے گریز کیا ہے ۔ دوسری جانب محمد نواز نے سنٹرل اے ٹیسٹ کو ماننے سے انکار کردیا،قریبی لوگوں سے گفتگو میں محمد نواز نے کہاکہ انہوں نے کوئی غیر قانونی ادویات کا استعمال ورلڈ کپ کے دوران نہیں کیا۔محمد نواز نے سنٹرل بی ٹیسٹ دوبارہ جمع کروادیا،سنٹرل اے کی رپورٹ غلط آسکتی لہٰذادوسرا ٹیسٹ کروایا گیا،دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ 30اپریل تک آنے کا امکان ہے ۔ترجمان پی سی بی نے کہا کہ محمد نواز کے حوالے سے کارروائی آئی سی سی نے شروع کی ہے ۔ایک بیان میں ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ہی اس کارروائی کو مکمل کرے گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ محمد نواز آئی سی سی کو اس حوالے سے جواب جمع کروائیں گے ۔