مریخ پر زندگی کے مزید بنیادی اجزا دریافت کر لئے گئے

مریخ پر زندگی کے مزید بنیادی اجزا دریافت کر لئے گئے

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی خلائی ادارے ناسا کے ایک روور نے مریخ پر پہلی بار کیے گئے ایک منفرد کیمیائی تجربے کے ذریعے زندگی کے مزید بنیادی اجزا دریافت کر لئے ۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق سائنس دانوں پر مشتمل ناسا کی قیادت میں کام کرنے والی ٹیم نے واضح کیا کہ یہ نامیاتی سالمات ماضی میں زندگی کے حتمی ثبوت نہیں ہیں، کیونکہ یہ یا تو خود مریخ پر تشکیل پا سکتے تھے یا پھر شہابیوں کے ذریعے وہاں پہنچے ہوں گے ۔تاہم یہ دریافت اس بات کا ثبوت ہے کہ مریخ کی تاریخ سے جڑے یہ اہم سراغ تین ارب سال سے زیادہ عرصے تک اس کی سطح پر محفوظ رہے ہیں۔یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ کسی زمانے میں مریخ کی سطح پر بڑی جھیلیں اور دریا موجود تھے جن میں مائع پانی تھا، جو زندگی کے لیے ایک بنیادی عنصر سمجھا جاتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں