واشنگٹن میں اسرائیل لبنان مذاکرات کا دوسرا دور آج

واشنگٹن میں اسرائیل لبنان مذاکرات کا دوسرا دور آج

جنگ بندی مدت میں 1 ماہ کی توسیع کی درخواست کرینگے :لبنان مزید 3شہید، 2صحافی زخمی،حملوں سے اب تک50ہزار گھر تباہ

بیروت(اے ایف پی)واشنگٹن میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا ، لبنان نے بتایا ہے کہ جمعرات کو واشنگٹن میں اسرائیل کے ساتھ اپنی ملاقات میں جنگ بندی کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی درخواست کریں گے ،لبنانی صدر جوزف عون نے  بدھ کو کہا کہ رابطے جاری ہیں تاکہ گزشتہ ہفتے شروع ہونے والی جنگ بندی کی مدت کو بڑھایا جا سکے ، جو اتوار کو ختم ہونے والی ہے ۔دس روزہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی بمباری میں بدھ کو لبنان میں 3 افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے ، جنوبی لبنان کے شہر التیری میں صحافی خلیل اور زینب فر ج بھی زخمی ہوئے ۔زینب کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ خلیل رات گئے تک ملبے میں پھنسے ہوئے تھے ۔لبنانی حکومت کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کی حالیہ جنگ میں لبنان میں 17ہزار756گھر مکمل طور پر تباہ اور32ہزار668مکانات کو نقصان پہنچا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں