وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی، گاڑیوں سے محروم

وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی، گاڑیوں سے محروم

فیروز سے 3لاکھ ، یاور سے 2لاکھ 55 ہزار ،موبائل فون چھین لئے شاہدرہ ، ہربنس پورہ سے گاڑیاں ،سندر، نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔ شمالی چھائونی میں فیروز سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں عابد سے 2 لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون، گلبرگ میں یاور سے 2لاکھ55ہزار روپے اور موبائل فون، ملت پارک میں نصیر سے 2لاکھ25 ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹائون میں جمال سے 2لاکھ15ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ شاہدرہ اور ہربنس پورہ سے گاڑیاں جبکہ سندر، نولکھا اور نشترکالونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں