مائیکل جیکسن کی موت کیسے ہوئی،پراسرار کہانی پھر زیرِ بحث

مائیکل جیکسن کی موت کیسے ہوئی،پراسرار کہانی پھر زیرِ بحث

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) پاپ سٹار مائیکل جیکسن پر بننے والی نئی بایوپک کی ریلیز سے قبل ایک بار پھر ان کی وفات سے جڑے سازشی نظریات گردش کر رہے ہیں ۔

ایک نظریہ یہ ہے کہ مائیکل جیکسن نے اپنی موت کا ڈرامہ رچایا تاکہ مالی مسائل اور دس از اٹ کنسرٹ سیریز کے دباؤ سے بچ سکیں، جبکہ کچھ لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ آج بھی کسی خفیہ مقام پر زندہ ہیں۔ایک اور خیال کے مطابق انہیں ایسے افراد نے قتل کیا جو ان کی موت سے مالی فائدہ اٹھانا چاہتے تھے ، اسی طرح ایک نظریہ یہ بھی سامنے آیا کہ جیکسن نے محض ایک معمولی اوور ڈوز کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تاکہ اپنے کنسرٹس ملتوی کر سکیں، لیکن معاملہ بگڑ گیا اور ان کی جان چلی گئی۔ تاہم حقیقت وہی ہے جو سرکاری تحقیقات میں سامنے آئی، جبکہ باقی تمام دعوے محض قیاس آرائیاں سمجھے جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں