پولیس مقابلوں میں 2ڈاکو ہلاک ، ایک اہلکار زخمی

پولیس مقابلوں میں 2ڈاکو ہلاک ، ایک اہلکار زخمی

لاہور شیراکوٹ میں فائرنگ کے تبادلہ میں ڈاکو ہلاک ، 3ساتھی فرار رینالہ خورد میں مبینہ مقابلہ ، محمد خان ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا

لاہور ، رینالہ خورد(کرائم رپورٹر، اے پی پی)شیراکوٹ کے علاقے میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف (اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن)اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو اس سے قبل پولیس حراست سے فرار ہو چکا تھا جو گزشتہ روز مبینہ مقابلے کے دوران مارا گیا جبکہ فائرنگ کے دوران تین دیگر ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو طالبات کی بس پر فائرنگ کے واقعے میں بھی ملوث تھا اور اسے متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب قرار دیا گیا تھا۔رینالہ خوردکے تھانہ ستگھرہ کی حدود جبوکہ روڈ پر سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت محمد خان سکنہ حیات والا داخلی محمد نگرکے نام سے ہوئی ہے ، جو مبینہ طور پر ڈرون کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث تھا۔سی سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں