فردوس جمال کے لیجنڈ اداکاروں کیخلاف متنازعہ بیانات

فردوس جمال کے لیجنڈ  اداکاروں کیخلاف متنازعہ بیانات

کراچی (این این آئی)سینئر اداکار فردوس جمال ایک بار پھر متنازعہ بیانات کے باعث خبروں میں آ گئے ۔

ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے لیجنڈ اداکار عابد علی کے بارے میں کہا ہے کہ وہ ایک مخصوص طرز کے اداکار تھے جبکہ طلعت حسین کو ایک دقیانوسی اداکار قرار دیتے ہوئے ان کیلئے سستے تھیٹریکلٹی کا لفظ استعمال کیا ۔ قوی خان کے بارے میں کہا کہ وہ اپنی مخصوص مہارت کے مطابق اچھے اداکار تھے جبکہ شفیع محمد حقیقت میں اداکار نہیں تھے بلکہ سکرین پر خود کو ہی پیش کرتے تھے ۔فردوس جمال نے راحت کاظمی کو محض شو پیس قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں