ہالی ووڈ سٹار این ہیتھاوے کی انشا اللہ کہنے کی ویڈیو وائرل
لاس اینجلس (آئی این پی)ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھاوے جو 2026کی دنیا کی سب سے خوبصورت سٹار قرار دی گئی تھیں ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔
مگر اس بار کسی فلم کے باعث نہیں بلکہ اپنے ایک دلچسپ جملے کی وجہ سے وہ توجہ کا مرکز بنی ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں ان کی انشا اللہ کہنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، اداکارہ نے یہ بات ایک میگزین کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کہی، انٹرویو کے دوران این ہیتھاوے نے کہا کہ عمر بڑھنے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے ، انسان یا تو بڑھاپے سے ڈرتا ہے یا کم عمری میں مرنے سے اور میں انشا اللہ ایک لمبی اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔اداکارہ کے اس جملے نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔