اقوام متحدہ کا جنگ بندی توسیع کا خیرمقدم، پاکستان کی تعریف

اقوام متحدہ کا جنگ بندی توسیع کا خیرمقدم، پاکستان کی تعریف

جنگ بندی کو متاثر کرنیوالے اقدامات سے گریز ،مذاکرات جاری رکھیں

نیویارک (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتریس نے امریکااور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے کشیدگی میں کمی کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے ۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے بیان میں کہا کہ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان سفارت کاری اور اعتماد سازی کے لیے اہم موقع فراہم کرتی ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اقوام متحدہ اس بات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ تمام فریقین جنگ بندی کو متاثر کرنے والے اقدامات سے گریز کریں اور دیرپا حل کے لیے تعمیری مذاکرات جاری رکھیں۔رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا ہے ۔یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا تاکہ ایران کو ایک مشترکہ تجویز تیار کرنے کا وقت مل سکے ۔رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کی ابتدائی مدت بدھ کے روز ختم ہونا تھی، تاہم فریقین کے درمیان بات چیت جاری رکھنے کے لیے اس میں توسیع کی گئی ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں