جنگلاتی آگ کا دھواں، کینسر کے خطرات میں اضافہ کا سبب

جنگلاتی آگ کا دھواں، کینسر کے خطرات میں اضافہ کا سبب

نیو میکسیکو (نیٹ نیوز)تازہ ترین تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جنگلاتی آگ کے دھوئیں میں سانس لینے سے پھیپھڑوں، بڑی آنت، چھاتی، مثانے اور خون کے کینسر کے خطرے میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے ۔

یونیورسٹی آف نیو میکسیکو کمپریہینسو سینٹر کی تحقیق کی سربراہ مصنفہ شینژین وو کے مطابق حقیقی زندگی کے حالات میں اس دھوئیں کے پورے جسم پر اثرات ابھی تک واضح نہیں تاہم اس دھوئیں میں موجود زہریلے اجزاء صرف پھیپھڑوں تک محدود نہیں رہتے بلکہ خون میں شامل ہو کر پورے جسم میں پھیل سکتے ہیں۔ اس طرح یہ مختلف حیاتیاتی نظاموں کو متاثر کرتے ہیں اور کینسر کے بننے کے عمل کو تیز کر سکتے ہیں،دھوئیں کا سامنا خود ایک سوزشی عمل کو جنم دیتا ہے ، جو پورے جسم پر اثر ڈال کر کینسر کے خطرے کو مزید بڑھا سکتا ہے ۔یہ نتائج AACR Annual Meeting 2026 میں پیش کی گئی ایک تحقیق میں سامنے آئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں