خالی پیٹ کیلا کھانا نقصان دہ،ماہرین نے خبردار کردیا
لاہور(نیٹ نیوز)ماہرینِ غذائیت خبردار کرتے ہیں کہ کیلا خالی پیٹ کھانا ہر کسی کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتا اور بعض صورتوں میں یہ الٹا نقصان بھی پہنچا سکتا ہے ۔
ماہرین کے مطابق کیلا فوری توانائی فراہم کرتا ہے اسے کھاتے ہی جسم کو توانائی ملتی ہے ، مگر یہ شوگر لیول کو تیزی سے بڑھا کر کچھ ہی دیر بعد اچانک گرا بھی سکتا ہے ، جس سے کمزوری، بھوک اور چڑچڑاپن جیسی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اگرچہ کیلا عمومی طور پر الکلائن سمجھا جاتا ہے ، لیکن اس میں موجود کچھ تیزابی اجزا خالی معدے پر تیزابیت اور بدہضمی کا باعث بن سکتے ہیں، خاص طور پر ان افراد میں جو پہلے ہی معدے کے مسائل کا شکار ہوں۔ کیلے میں موجود پوٹاشیم اور میگنیشیم کی مقدار اگر اچانک بڑھ جائے تو یہ دل اور گردوں کی کارکردگی کو متاثر کر سکتی ہے ، دودھ یا آئس کریم کے ساتھ اس کا استعمال ہاضمے پر منفی اثر ڈال سکتا ہے ۔