پتوکی:شوہر نے ڈنڈوں کے وار سے بیوی کو قتل کر دیا
قصور (خبرنگار) پتوکی میں شوہر نے ڈنڈوں کے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔ تھانہ صدر پتوکی کے گاؤں چک 38 میں سفاک شوہر نے اپنی 55 سالہ بیوی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم بشیر احمد نے معمولی جھگڑے پر اپنی اہلیہ معراج بی بی کو ڈنڈوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔