منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد
ننکانہ صاحب (خبر نگار) پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے مال منڈی قبرستان کے قریب کینیڈا کالونی کی جانب سے آنے والے شاد باغ کالونی کے رہائشی منشیات فروش ملزم احسان عرف شانی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کر لی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔