اٹلی بھیجنے کے نام پر 19لاکھ 40 ہزار کا فراڈ،یو ٹیوبر کاشف ضمیر کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

اٹلی بھیجنے کے نام پر 19لاکھ 40  ہزار کا فراڈ،یو ٹیوبر کاشف ضمیر  کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

لاہور (کرائم رپورٹر )یوٹیوبر کاشف ضمیر پر فراڈ کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا،

مقدمہ تھانہ گلبرگ میں کراچی ملیر کے رہائشی دوست محمد خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کاشف ضمیر نے اٹلی بھجوا نے کے لیے 19 لاکھ 40ہزار روپے لئے مگر نہ تومجھے اٹلی بھیجا اور نہ ہی رقم واپس کر رہا ہے ،ملزم رقم واپس کرنے سے انکاری ہے ،مجھے خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں